اسلام میں تجارت کی اہمیت


 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 

درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل


اسلام میں تجارت کی اہمیت

’’حدیث رسول ﷺ ہے کہ سچا اور امانت دار تاجر قیامت کے روز انبیاء کرام اور صدیقین و شہد اء کے ساتھ ہوگا ‘‘۔

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں احکامات دے کر ہمیں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں طرح تجارت بھی شامل ہے۔ اور ساتھ ہی حلال رزق کو دعا وعبادت کی قبولیت کی شرط قرار دیا گیا ہے۔ اگر ہم تاریخ اسلام کا جائزہ لیں تو تقریباًتمام ہی انبیاء کرام مختلف قسم کی تجارت کیا کرتے تھے جس کی سب سے بڑی مثال ہمارے پیارے نبی ﷺہیں ۔ آپ ﷺ امانت دار اور دیانت دار تاجر تھے ۔ آپ ﷺ نے تجارت کی غرض سے کئی ممالک کا سفر اختیار کیا اور امانت اور دیانت سے معاملہ طے فر مایا، کیوں کہ سچائی اور دیانت داری تجارت کی بنیاد ہے ۔ کیوں کہ تجارت ہی وہ واحد راہ ہے جس میں ایک مسلمان اپنے اعلیٰ اوصاف کے بنا پر نہ صرف تجارت کرتا ہے بلکہ وہ اسلام کا سفیر بھی بن جاتا ہے ۔

اور اس کے ساتھ معاملات کرنے والے اس کے دین کے اصول کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے ہیں۔اور اس طرح یہ صرف تجارت ہی نہیں رہتی بلکہ دین کی خدمت بھی بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں اسلام مسلمان تاجروں کے ذریعے پھیلا۔ 

کیونکہ تجارت ہی بہترین ذریعہ ہے مسلمان کی ترقی اور عروج کا یہی وجہ ہے ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ جہاں سب سے بڑے داعی تھے وہیں امانت دار تاجر بھی تھے آ پﷺ نے تجارت ہی کے پیشے کو ختیار اگر آپ ﷺ کی نظر میں اس بہتر کوئی اور پیشہ ہو تا آپ ﷺ وہی اختیار کرتے ۔ اسی لئے قرآن میں ارشاد فرمایا گیا ہے کہ تمھارے لئے رسول ﷺ کی حیات مبارکہ میں بہترین نمونہ ہے ۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post