کاش ہمارے دل بھی ہمیشہ بھرے رہیں!


 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 

درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل


کاش ہمارے دل بھی ہمیشہ  بھرے رہیں!

کچھ دن پہلے تھوڑی تیز ہوا چلی تو میں نے جو برتن دیوار پر رکها ہوا تها پرندوں کے لیے پانی ڈالنے کے لئے، وہ گِر گیا۔ میں اگلے دن باغیچے میں گیا تو برتن کو دیوار پر نہ پا کر کچھ پریشان ہوا لیکن قریب جا کر کیا دیکھا کہ وہ برتن نیچے زمین پر اوندھا پڑا ہوا تها اور مٹی سے اَٹ چکا تها۔

خیر میں نے اسے صاف کر کے دوبارہ ٹهنڈا پانی بھرا اور دیوار پر رکھ دیا، لیکن میں سوچتا رہا "ایسا کیا انتظام کروں کہ برتن دوبارہ نہ گرے۔۔؟"

بابا سے پوچھا تو وہ کہنے لگے
"بیٹا! اِسے ہمیشہ پانی سے بھرا رکھو تو نہیں گرے گا، بھاری ہو جائے گا تو خود بخود دیوار پر ٹِکا رہے گا.

کچھ ایسا ہی ہمارے دلوں کا معاملہ ہے، اللہ عزوجل  کی یاد سے بھرا رہے تو کبھی گرتانہیں گھبراتا نہیں، چاہے زمانے کی کتنی بھی تیز ہوا چلے۔ لیکن اللہ پاک  کی یاد نہ ہو تو فوراً گِر جاتا ہے گناہوں کی مٹی سے اَٹ جاتا ہے، اور گمراہی کے راستوں پربھٹکتا پھرتاہے ــ


ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو اسے شئیر بھی کر دیجئے اور ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب بھی کر دیں۔

سبسکرائب کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔۔۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post