اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کسی نے نیا میٹر لگوانا ہو یا کسی کی بجلی خراب ہو تو بار بار بلانے کے باوجود واپڈا والے نہیں آتے -
اگر کوئی مجبور آدمی انھیں پیسوں کی پیشکش کرےتو فوراً کام ہو جاتا ہے - یہ واپڈا والوں کا کرپشن کا ایک طریقہ ہے کہ بندے سے ڈائریکٹ پیسے نہ مانگو اسکا کام اتنا لیٹ کر دو کہ وہ مجبور ہو کر خود رشوت دے-
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان کی طرف سے واپڈا اہلکاروں کے اس ظلم سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں -
اگر آپ کو واپڈا سے متعلق کوئی بھی کام ہے تو وزارت پانی و بجلی کی ویب سائٹ www.mowp.gov.pk پر جا کر online complaints کے آپشن میں جا کر اپنی شکایات درج کروائیں -
عوام کی سہولت کے لیے وہاں مندرجہ ذیل آپشنز دستیاب ہیں -
1. بل کی شکایات
2. واپڈا ملازم کے خلاف شکایت
3. خراب ٹرانسفارمر تبدیل
4. بجلی چوری
5. زائد بل
6. لائن میں خرابی
7. نیا میٹر
8. کم وولٹیج
9. متفرق
10. نئے کنکشن کا بل لیٹ
11. نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب
12. بل کا نہ آنا
13. خراب میٹر کی تبدیلی
14. بار بار کی ٹرپنگ
15. بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ
16. لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی
17. بجلی بچانے کے اقدامات کی خلاف ورزی
آپ میں سے ہر ایک کا ان میں سے کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہو گا -
تو ابھی اپنی شکایت درج کروائیں -
کسی واپڈا اہلکار کو ایک روپیہ بھی رشوت نہ دیں - انھیں بھاری بھر کم تنخواہیں اور مفت کی بجلی کام کرنے کی ہی دی جاتی ہے -
کوئی مجبور کرے تو دوبارہ پھر شکایت درج کروائیں -
اس پیغام کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلاؤ تا کہ عام آدمی واپڈا والوں کے ظلم سے بچ سکیں -
ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو اسے شئیر بھی کر دیجئے اور ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب بھی کر دیں۔
سبسکرائب کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔۔۔
Tags:
میری ڈائری کا ایک ورق