رمضان کے آخری دن کی دعا


محترم قارئین کرام
 اسلام علیکم 
آئیے آج ہم سب مل کر رمضان کی آخری دن اپنے  رب سے معافی مانگیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيم

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ
 إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،
 كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ
 إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اے ہمارے رب! اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری خطاؤں کو ہمارے (نوشتۂ اعمال) سے محو فرما دے اور ہمیں نیک لوگوں کی سنگت میں موت دے.

ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ۔ ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟ ﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ,

اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما
یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں قبول فرما۔
بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يارب العالمين

اے اللہ تیرے نبی کا فرمان ہے کہ اللہ روزے دار کی دعا لوٹاٹا نہیں 
اے اللہ آج ہم تیرے در پر روکے معافی مانگ رہے ہیں اے رب ہمیں معاف فرما میرے پیارے میرے رحیم رب میرے کریم رب ہم پہ اپنا کرم کر ہمارے سارے گناہ جو ھم نے چھپ کر کئیے اور جو ھم  نے سب کے سامنے کئیے وہ معاف فرما ہمارے چھوٹے بڑے تمام گناہ معاف فرما
اے اللہ ہم سے اگر رمضان کی بے ادبی یا کوئے دوسری غلطیاں ہوئی ہیں وہ بھی معاف فرما
ہم سے جو روزے نماز اور تراویح اور دوسرے عبادات ترک ہوئی ہیں وہ بھی ہمیں معاف فرما
اے اللہ اگلے رمضان کی برکتیں عطا کرنا اے اللہ اسلام کا بول بالا فرما اے اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرما اے اللہ کشمیر، برما، فلسطین ،شام ،عراق اور ساری دنیا میں جہاں جہاں مسلمانوں پہ ظلم ہورہا ہے ان مسلمانوں کی غیبی مدد فرما اے اللہ ظالموں کو عبرتناک سزا دے اے اللہ ہمارے مرحومین کی مغفرت فرما ہمارے عزیز اور دوستوں خصوصاً  ہمارے والدین، بہن بھائی، بیوی اور بچوں کوصحت اورایمان کی برکت سے مالامال فرما
ہمارے رزق کشادہ فرما اور ہمارے رزق اور ایمان میں برکت عطا فرما ہمارے ملک اورعلاقے سے فتنے فساد کاخاتمہ فرما
ہمارے دلوں میں محبت ڈال 
اے اللہ ہمیں خلفاء راشدین جیسے اچھے حکمران عطاء فرما 
آمین یارب العالمین 
اے اللہ جب ہم تک زندہ ہیں ہمارے ایمان اور عزت سلامت رکھ جب موت کا وقت آئے تو شہادت کی موت دینا آخری وقت میں کلمہ زبان پہ ہو 
لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُوُل اللّهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
**********
اچھی بات شیئر کرنا صدقہ جاریہ ہے
 آمین کہہ کر شیئر کرتے جائیں
مزید اچھی پوسٹس  کیلئے فالو میرے پیج The RTVPK کو لائک  اور فالو کریں


ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو اسے شئیر بھی کر دیجئے اور ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب بھی کر دیں۔


سبسکرائب کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔۔۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post