Tahajjud Ki Namaz - Tahajjud Ki Fazilat - تہجّد کی فضیلت

Tahajjud Ki Namaz - Tahajjud Prayer - Tahajjud Ka Tarika - Tahajjud Ki Fazilat -Urdu - Hindi - Namaz E Tahajjud - تہجّد کی فضیلت

Tahajjud-Ki-Fazilat
جو نوافل عشاء کی نماز پڑھنے كے بَعْد رات سو کر اٹھنے كے بَعْد پڑھے جاتے ہیں ان کو تَہَجُّد کہا جاتا ہے . اور رات كے نوافل دن كے نوافل سے افضل ہیں . سہی مسلم میں مرفو-ان ہے “ فرضوں كے بَعْد افضل نماز رات کی نماز ہے . تَہَجُّد كے لیے سونا شرط ہے : صلاتوالیل کی ایک قسم تَہَجُّد ہے کہ عشاء كے بَعْد رات میں سو کر اُٹھیں اور نوافل پڑھیں
سونے سے قبل جو کچھ پڑھیں وہ تَہَجُّد نہیں . تَہَجُّد کی رکعتیں : کم اَز کم تَہَجُّد کی دو رکعتیں ہیں اور حضرت محمد (ص)  سے 8 تک ثابت ہیں .

تَہَجُّد کی سورتیں : اعلی حضرت مولانا شاہ اَحْمَد رضا خان ( رحمتہ اللہ) فرماتے ہیں “ تَہَجُّد میں ہو سکے تو جتنا قرآن یاد ہے وہ تمام پڑھ لیں . ورنہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ كے بَعْد تِین تِین بار سورۃ Iخلاص پڑھ لیں کہ اِس طرح ہر رکعت میں قرآن ختم کرنے کا ثواب ملے گا” ایسا کرنا بہتر ہے . ویسے تَہَجُّد میں سورۃ فاتحہ كے بَعْد کوئی سی بھی سورتیں پڑھ سکتے ہیں . کوئی قید نہیں .

 دولت تَہَجُّد کی چار ( 4 ) ظاہری شرطیں : شب میں بیدار ہو کر تَہَجُّد ادا کرنا اور عبادت میں مشغول ھونا اگرچہ دشوار ہے مگر جو لوگ مندرجہ زیل شرائط كے پابند ہوتے ہیں ان کو ہر شب یہ دولت حاصِل کرنا زیادہ دشوار نہیں ہوتا ہے اِس كے حصول کے واسطے 4 شرطیں ظاہری ہیں اور 4 باطِنی .

 رات میں اٹھنے کی 4 ظاہری شرطیں یہ ہیں : 1 . کم كھانا کہ زیادہ کھانے کی وجہ سے پانی زیادہ پیا جائے گا جس سے نیند غالب ھوگی اور شب میں اٹھنا گرا ں ھوگا . 2 . دن میں اِس قدر سخت کام نا کریں جس سے اعضاء میں اور اعصاب میں کمزوری پیدا ہو جائے اِس لیے کہ اِس سے بھی نیند کا غلبہ ہوتا ہے . 3 . دن میں قیلولا ترک نا کرے کہ قیام شب میں مدد پہنچانی كے واسطے سنت ہے . 4 . تمام شرطوں سے اہم شرط یہ ہے کہ گناہوں کا ارتکاب نا کرے کہ اِس سے قلب میں  سختی پیدا ہوتی ہے جو نیند اور اسباب رحمت كے درمیان ہائل ہوجاتی ہے .

رات میں اٹھنے کی 4 باطِنی شرطیں یہ ہیں : 1 . قلب کو کینہ مسلم سے پاک اور فضول دنیاوی زکروں سے صاف رکھیں ورنہ بیداری نصیب بھی ہوئی تو باحالت نماز یہی خیالات دِل میں آئیں گے . 2 . قلب میں خوف الہی ہونے كے ساتھ ساتھ دنیاوی آرزوں کی کمی بھی ہو . 3 . آیَت قرانی احادیث نبوی ( ص ) اور اسلاف كے اقوال سے قیام شب کی فضیلت معلوم کریں تاکہ رغبت مستحکم ہو جائے . 4 حب الہی اور یہ توجہ رکھیں میرا پروردگار میرے تمام احوال پر مطلہ ہے . یہ باطِنی شرطوں میں سب سے اہم ہے

 . تَہَجُّد کی فضیلت : 1 . تَہَجُّد کی نماز جہنم کی آگ کو بجھاتی ہے . 2 . تَہَجُّد گزار لوگ سلامتی كے ساتھ جنت میں داخل ہوں گے . 3 . تَہَجُّد قبر کی وحشت سے بچاتا ہے . 4 . رات میں جب سب سورہیں ہوں اس وقت اللہ کی عبادت کرنا نہایت ہی عظیم سیادت ہے . نا معلوم کون سی گھڑی مقبولیت کی ہو اور ہماری آخِرَت سنور جائے . 5 . آدھی رات كے وقت دو رکعت پڑھنا دن کی ہر عظیم نعمت سے بھی عظیم ترین نعمت ہے . 6 . رات کی عبادت ہمیشہ نیک لوگوں کا مامول رہی ہے اور یہ اللہ تعالی كے قرب کا ذریعہ ہی ہے . اور گناہوں کا کفارہ بھی . نیز اِس سے جسمانی بیماریاں بھی دور ہوتی ہیں

mazeed Islamic posts ke liye yahan click karein
Previous Post Next Post