جانوروں کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق
دنیا میں موجود جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے ایک چھوٹے پسو سے لے کر ایک بڑی بلیو وہیل تک ہر جانور منفرد خصوصیات کا حامل ہے اس دلچسپ ویب سائٹ پر پہلے بھی جانوروں کے بارے میں دلچسپ معلوماتی پوسٹ کی جا چکی ہیں۔ اس پوسٹ میں دوستوں کو جانوروں سے متعلق کچھ اور حیرت انگیز حقائق کے بارے میں بتاتے ہیں جو کہ ضرور آپ کے معلومات میں اضافے کا باعث ہوں گے
پیدائش کے وقت پانڈا ایک چوہے سے بھی چھوٹا ہوتا ہے اور اس کا وزن صرف 4 اونس ہوتا ہے لیکن بعد میں اس کی جسامت ایک انسان سے بھی بڑھ جاتی ہے۔
کنگ کوبرا کا ایک گرام زہر 150 انسانوں کوہلاک کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے
دنیا کا قدیم ترین جانور Ming ہے جس کی عمر400 سال سے زائد ہے اور یہ 2007 میں دریافت کیا گیا
جیلی فش کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کہ بالغ ہونے کے بعد دوبارہ اپنے بچپن کی جانب لوٹ سکتی ہے
دنیا میں ہر انسان کے لیے 10 لاکھ چیونٹیاں موجود ہیں
ایک چمگاڈر صرف ایک گھنٹے کے مختصر وقفے میں 1 ہزار کیڑے کھا سکتا ہے
بلیو وہیل کا وزن تین ہاتھیوں سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی لمبائی تین گرے ہاؤنڈ بسوں سے بھی زیادہ
کتے 14 ہزار سال سے بھی زائد عرصے سے انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں
ایک گھونگھا 3 سال تک مسلسل سو سکتا ہے
شتر مرغ گھوڑے سے زیادہ تیزی سے دوڑ سکتا ہے جبکہ نر شتر مرغ شیر کا طرح دھاڑ سکتا ہے
کینگروں اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنی دم کا استعمال کرتا ہے
سرسبز مقام پر ایک ایکڑ پر اوسطاً 50 ہزار مکڑیاں پائی جاتی ہیں
ہاتھی 3 میل کے فاصلے سے بھی پانی کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے
گھونگھے کی اگر ایک آنکھ ضائع ہوجائے تو وہ دوبارہ اگ آتی ہے
بچھو اندھیرے میں چمکتے ہیں
مینڈک انتہائی اونچی چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے
کولاس انسانوں ہی طرح انگلیوں کے نشانات رکھتے ہیں
گولڈ فش کو اگر کم روشنی میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھو دیتی ہے
مچھر دوسرے رنگوں کی نسبت نیلے رنگ سے دوگنا متاثر ہوتا ہے
ڈولفن اپنے آدھے دماغ کے ساتھ سوتی ہے اور اس کی صرف ایک آنکھ بند ہوتی ہے
اس پوسٹ کو اپنے رشتےداروں اور دوستوں سے بھی شیئر کریں اور کمنٹ کر کے بتائیں کہ آپ کو کونسی بات سب سےحیران کن لگی؟
Tags:
Dilchasp O Ajeeb Haqaiq