Allah Ka Mojza - Quran Ka Mojza - Quran Pak - Quran Kareem - Information In Urdu - Quran Aik Mojza - Maloomat
قرآن مجید کو دنیا میں پھیلانے کا اللہ تعالیٰ کا معجزہ
قرآن مجید ایک الہامی کتاب ہے اور اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔ جس میں کوئی شک نہیں۔ قرآن مجید حضرت محمدؐ پر نازل ہوا اور اسی طرح آج تک محفوظ ہے۔ باقی جتنی بھی آسمانی کتابیں نازل ہوئیں ان میں ترمیم کی جا چکی ہے۔ لیکن قرآن مجید اپنی اصلی حالت میں موجودہے کیونکہ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہوا ہے اور یہ قیامت تک اسی حالت میں رہے گا۔ یہ کتاب ہی کی صورت میں نہیں بلکہ لاکھوں حافظوں کے سینوں میں بھی محفوظ ہے۔ دنیا کی کم و بیش تمام بڑی زبانوں میں اس کےترجمے ہوئے اور تفاسیر لکھی جا چکی ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق جن اہم زبانوں میں ترجمے ہوئے ان میں کچھ کی تعداد ذیل میں درج کی جا رہی ہے:
زبانیں جس میں قرآن مجید کے ترجمے ہوئے
1 انگریزی : 27
2 فرانسیسی : 22
3 جرمنی : 17
4 لاطینی : 15
5 یونانی : 02
6 پوش : 03
7 اطالوی : 09
8 پُرتگالی : 04
9 ہسپانوی : 06
10 سرادی : 06
11 ڈچ : 05
12 البانوی : 13
13 عبرانی : 14
14 ڈنمارک : 04
15 ارمنی : 04
16 رومانی : 01
17 اسٹرین : 05
18 بلغاری : 01
19 بوہمی : 02
20 چینی : 05
21 سویڈن : 03
22 افغانی : 01
23 سواحلی : 04
24 بنگلہ : 05
25 پنجابی : 06
26 سندھی : 02
27 گجراتی : 09
28 کنٹری : 01
29 ہندی : 18
30 ترکی : 01
31 جاپانی : 03
32 برمی : 03
33 مالٹی : 01
34 تیلگو : 03
35 سنسکرت : 06
36 حادی : 01
37 اردو : 93
38 فلپانی : 01
39 مراٹھی : 01
40 تامل : 01
41 ملیالم : 03
42 پشتو : 14
43 روسی : 01
44 ہنگری : 02
45 پرتگیزی : 01
ان ترجموں کی کُل تعداد 348 بنتی ہے لیکن یہ فہرست بھی مکمل اور جامع نہیں ہے۔ کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کے مختلف زبانوں میں ترجمے ہوتے رہے ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق قرآن مجید کے جزوی طور پر (سورتوں اور آیات کے لحاظ سے) دنیا کی 114 زبانوں میں ترجمے ہوئے ہیں۔ اور مکمل کتاب کی صورت میں 47 زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ قرآن مجید وہ واحد آسمانی کتاب ہے جو تقریباً چودہ سو سال سے اب تک اسی حالت میں ہے، جیسے نازل ہوئی تھی اور دنیا کی تقریباً ہر زبان میں اس کا ترجمہ موجوہےبغیر کسی ترمیم اور تحریف کے۔
قرآن مجید کے ترجمے کے حوالے سے کوئی حتمی لسٹ موجود نہیں کہ یہ کل کتنی زبانوں میں مترجم ہے۔ لیکن ایک اندازے کے مطابق دنیا کی ہر علاقائی زبان میں اس کا ترجمہ موجود ہے۔ چاہے وہ مکمل کتاب کی صورت میں ہو یا جزوی طور پر سورتوں اور آیات کے حوالے سے۔ بہر حال اس مقدس کتاب کی برکت پوری دنیا کے ہر گوشے گوشے میں پھیلی ہوئی ہے۔ اور یہ قیامت تک موجود رہے گی۔ کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
ترجمہ: بے شک ہم نے ہی قرآن مجید کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ (سورۃ الحجر، آیت نمبر 8)
----------⟱----------
Of Quran About The Earth
قرآن کا معجزہ خشکی اور پانی کے بارے میں
قرآن پاک میں لفظ " اَلبَرّ " (Al-barr) یعنی زمین (خشکی) 13 مرتبہ آیا ہے اور لفظ " اَلبَحر" (Al-bahar) یعنی سمندر (پانی) 32 مرتبہ آیا ہے۔
Total : 13 + 32 = 45
چنانچہ زمینی علاقہ:
13 / 45 x 100 = 28.89 %
اور سمندری علاقہ:
32 / 45 x 100 = 71.11 %
یعنی دنیا میں ٪28.89 زمین اور ٪71.11 سمندر ہے۔ خشکی اور پانی کی بالکل یہی تناسب (Ratio) آج کی جدید سائنس نے دریافت کیا ہے۔ لیکن قرآن نے چودہ سو سال پہلے یہ تناسب (Ratio) بتا دی تھی۔ (سبحان اللہ)
Tags:
Islam