Bill Gates And Pakistani - Urdu Funny Story - Funny Interview In Urdu
آئی ٹی مینیجر فار مائیکروسافٹ'
کی آسامی پر مائیکروسافٹ ہیڈ آفس نے درخواستیں مانگیں۔
شارٹ لسٹ کے مطابق کوئی پانچ ہزار امیدوار سامنے آئے۔ بل گیٹس نے انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں بلوایا اور ان سے مخاطب ہوا:
بل گیٹس: آپ سب خواتین و حضرات کا بہت بہت شکریہ۔ ہم دراصل ایک بہت اہمیت کی حامل اسامی کے لئے آج کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ آپ میں سے وہ اصحاب جو 'جاوا 'زبان کے ایکسپرٹ ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں۔
ثقلین نامی ایک پاکستانی نے سوچا کہ اگرچہ میرے پاس جاوا کا کوئی علم نہیں، پھر بھی میں اگر رک بھی جاؤں تو کیا حرج ہے۔۔۔!
ایک ہزار افراد چلےگئے۔
بل گیٹس: ہمارے آج کے منتخب رکن کے بارے اتنا کہنا کافی رہے گا کہ وہ یورپ میں ہماری شناخت بن کر رہیں گے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میں کم از کم سو افراد ہوں، موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں۔
ثقلین نے پھر سوچا کہ آج تک میں نے اپنے سوا کسی پر دھونس نہیں جمائی، پھر بھی رکنے میں کیا حرج ہے۔۔۔!
اتنی دیر میں تقریباً مزید ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں۔
بل گیٹس: آپ کی جاب کی نوعیت بہت اہم ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جو ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری رکھتے ہیں، صرف وہی رک سکتے ہیں۔ باقی دوستوں سے معذرت۔
ثقلین نے پھر وہی سوچا کہ اگر میں یہ ڈگری حاصل نہیں کر سکا تو میرا کیا قصور۔ پھر بھی رک جاتا ہوں۔۔۔!
تقریباً ایک ہزار افراد پھر سر جھکائے چلے گئے۔
بل گیٹس: آپ میں سے وہ افراد جو کم از کم پانچ سالہ تجربہ رکھتے ہیں، رک سکتے ہیں۔
ثقلین پھر وہی سوچ کر رک کیا۔
پھر کم و بیش ایک ہزار مزید افراد چلے جاتے ہیں۔
بل گیٹس: اوہ نائس، اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ دیکھیں جناب، ہمیں جو امیدوار درکار ہے، اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں۔
پانچ سو افراد اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
ثقلین پھر وہی سوچ کر رک گیا۔
بل گیٹس: ویری ویل، آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رُکے جو 'سربوکروشین' زبان جانتا ہو۔
چار سو اٹھانوے افراد چلے جاتے ہیں۔
ثقلین پھر وہی سوچ کر رک گیا کہ نا جانے سے شاید کچھ بھلا ہو جائے۔
اب صرف دو افراد اور بل گیٹس موجود ہیں۔
بل گیٹس : جنٹل مین، بہت بہت مبارکباد ہو۔ اب ذرا آپ دونوں ایک دوسرے سے' سربوکروشین' زبان میں بات کریں تاکہ معلوم ہو کہ کس امیدوار کی زبان پر زیادہ گرفت ہے؟
ثقلین نے سوچا کہ پالا مار لیا۔
دوسرے بندے سے مخاطب ہو کر اردو میں کہتا ہے: "ہاں جی بھائی صاحب، کیا حال ہیں آپکے؟"
دوسرا بندہ: "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟" 😂
Tags:
Jokes & Funny Posts