عجیب و غریب حیرت انگیز جانور - Ajeeb O Ghareeb Janwar

Ajeeb O Ghareeb Janwar - Herat Angez Animals

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

    1: Scuba-Diving Lizard                                                                                     

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

تصویر میں دکھائی گئی ایک چھپکلی ہے اور اس  قسم کی چھپکلی کے سر پر ایک غبارے کی طرح بنا ہوا ہوتا ہے، جب بھی یہ چھپکلی سانس لیتی ہے تو اس غبارے میں ہوا بھر جاتی ہے اور ختم ہوجاتی ہے پھر سانس لینے سے غبارے میں ہوا، بھرتی اور نکلتی ہے۔

بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ

ایک دلچسپ بات بھی جان لیں کہ اس چھپکلی کی یہ خاصیت پانی کے اندر جانے کے وقت بہت زیادہ کام آتی ہے۔

وہ اس طرح کے یہ چھپکلی جب پانی میں جاتی ہے تو اپنے سر پر بنے غبارے میں جمع ہوا مطلب آکسیجن کی مدد سے سانس لے سکتی ہے وہ بھی تقریباً 16 منٹ تک۔ 

         2  :    Black Swallower                                                                                                       

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

کچھ جانور ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے جسم سے کئی گنا زیادہ دوسرے جانور کھانے یا نگلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اب اس تصویر میں دکھائی گئی 

Black Swallower

نامی مچھلی کی ہی مثال دیکھ لیں۔

اس 25 سینٹی میٹر لمبائی والی مچھلی میں ایک ایسی صلاحیت ہے کہ یہ اپنے سے دو گنا لمبی مچھلی کو نگل سکتی ہے اور وہ بھی صرف ایک ہی نوالے میں، پھر چاہے اُس شکار کا وزن اِس مچھلی سے بھلے دس گنا وزنی ہی کیونہ ہو۔ 

جب یہ مچھلی دوسری مچھلی کو نگلتی ہے تو اِس کا نچلہ حصہ اس قدر کھینچتے ہوئے بڑھ جاتا ہے کہ وہ شفاف سا دکھنے لگتا ہے

3 : FireHawk                                                                                                   

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

آپ نے مختلف جانور اور ایسے پرندے دیکھے ہوں گے جن کا شکار کرنے کا الگ الگ طریقہ ہوتا ہے مگر یقیناً آپ نے اس تصویر میں دیکھائے گئے باز پرندے کا طریقہ نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ باز ان جنگلات میں زیادہ پایا جاتا ہے جہاں آگ لگی ہوئی ہوتی ہے، وہ اس لئے، کیونکہ آگ کی وجہ سے جب چھوٹے چھوٹے جانور یہاں وہاں نکلتے ہیں تو یہ باز ان کا شکار کرتا ہے۔

یہ تو تھی ایک عام بات۔

اب ذرا دلچسپ بات پڑھ لیں۔

اگر اس باز کو کوئی شکار نہ ملا تو یہ اس آگ کی جگھ سے یا کہیں سے بھی، جہاں آگ لگی ہو، وہاں سے آگ لگی ہوئی لکڑی اٹھا کر کہیں اور جگھ پہینکتے ہیں، تاکہ وہاں آگ لگ جائے اور چھوٹے چھوٹے جانور نکلیں اور یہ باز ان کا شکار کر سکیں۔

مطلب کہ یہ پرندے خود آگ لگا کر اپنے شکار کو بھاگنے پر مجبور کرنے کے بعد ان کا شکار کرتے ہیں۔ 


اس وجہ سے ہی اس باز کا نام 

FireHawk 

رکھا گیا ہے


  4:  Sperm Whale                                                                                                               

Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی مخلوق یا جانور ہے جس کی آواز سب سے خطرناک، مطلب کہ سب سے اونچی یا تیز ہے؟ 

اگر نہیں جانتے تو آج جان لیں کہ اس تصویر میں دکھائی گئی 

Sperm Whale 

مچھلی کی ہی آواز سب جانوروں سے تیز ہے۔

اس مچھلی کی آواز تقریباً 

236 Decibels (dB)

ہے۔

آپ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ آسمانی بجلی میں کتنی آواز ہوتی ہے؟ 

پھر بھی اُس آسمانی بجلی کی آواز 

120 Decibels (dB) 

ہے اور اس مچھلی کی آواز آسمانی بجلی کی آواز سے دو گنا زیادہ ہے۔ 

ایک اور مثال دیکھ لیں کہ اگر ایک جنگی جہاز آپ سے 80 قدم کی دوری پر ہو تو اس کی آواز 

150 Decibels (dB) 

ہوگی اور اگر اتنی ہی دوری پر آپ اس مچھلی کی آواز سنیں تو آپ کے کان کے پردے پہٹ سکتے ہیں۔ 

5: Kakapo                     

 Ajeeb-O-Ghareeb-Janwar

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہر طوطا دوسرے پرندوں کی طرح اڑ سکتا ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ اگر آپ نیوزی لینڈ کے جنگلات میں جائیں تو وہاں آپ کو درختوں کے بیچ ایک عجیب قسم کا طوطا نظر آئے گا جو دوسرے طوطوں سے الگ ہوتا ہے۔

اور یہ ہی وہ طوطا ہے جو دنیا کا سب سے بھاری طوطا کہلاتا ہے، اور یہ ہی وہ اکلوتا طوطا ہے جو اڑ نہیں سکتا۔ 

زمین پر بڑی تیزی سے چلنے والے اس 

Kakapo 

نامی طوطے کی غذا درختوں پر ہوتی ہے۔  

 

لائک اور

شیئر کرنا مت بھولیں

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post