الٹے الفاظ کیسے سیدھے ہوتے ہیں؟ - اصلاحی کہانی - سبق آموز کہانی
ایک اللہ والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا‘ جو کام کرتا ہوں الٹا ہوتا ہے‘ ہر کام میں رکاوٹ آتی ہے‘ میرے تو سارے کام ہی الٹے پڑتے ہیں‘کچھ سمجھ نہیں آتی‘ لوگ کہتے ہیں میرے اوپر کسی نے بندش کرا دی ہے۔ بزرگ نے اس شخص کی بات سنی تو مسکرائے دیئے اور انہوں نے مسکراتے ہوئے اس شخص سے پوچھا‘ بیٹا آپ نے مہر (سٹیمپ) دیکھی ہے؟ وہ شخص کہنے لگا جی بالکل دیکھی ہے۔ اللہ والے نے پوچھا‘یہ بھی جانتے ہو کہ مہر پر لکھائی کیسے کی جاتی ہے؟ کہنے لگا‘ مہر پر الٹے
الفاظ لکھے جاتے ہیں‘ انہوں نے پوچھا‘میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے ہیں؟ کہنے لگا جب مہر کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں۔ باباجی نے قہقہہ لگایا اور اس شخص سے کہا‘ بیٹا جس طرح مہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اس کے الٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں‘ اسی طرح تو بھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹھیک‘ تیرے بھی الٹے کام سیدھے ہو جائیں گے۔ سبحان اللہ! کیسے لوگ تھے جو مخلوق کو خالق کے قریب کرتے تھے۔