رمضان المبارک رحمت و مغفرت کا مہینہ۔ رمضان کی فضیلت اور برکت
“ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان
درود ابراہیمی
اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
جمعہ اسپیشل
رمضان المبارک رحمت و مغفرت کا مہینہ
اسلامی سال کا بے پناہ مقدس مہینہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہونے کو ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ، ’’جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے سارے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ پھر اس کا کوئی دروازہ کْھلا نہیں رہتا اور جنت کے تمام دروازے کْھول دیئے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور فرشتہ اعلان کرتا ہے، اے بھلائی اور نیکی کے طلبگار! اﷲ کی طرف متوجہ ہو جا۔ اے بْرائی کا ارادہ رکھنے والے! بْرائی سے باز آجا کیونکہ اﷲ تعالیٰ اس ماہ مبارک کے وسیلے سے لوگوں کو آگ سے (جہنم کی آگ) سے آزاد کرتا ہے اور ہو سکتا ہے تو بھی اْن لوگوں میں شامل ہو جائے یہ اعلان رمضان کی ہر رات میں ہوتا ہے‘‘۔
اس بابرکت مہینے میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غمخواری کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس مہینے کی برکتوں کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس مہینے میں تمام شیاطین اور جنات کو قید کر دیا جاتا ہے۔ جنت کے تمام دروازے کْھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔
الحمد ﷲ ایک بار پھر یہ برکتوں والا مہینہ شروع ہونے کو ہے۔اس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم خود کو اﷲ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ اس مہینے میں عبادت کے ذریعے اپنے نفس کو پاک کرنے کی کوشش کریں۔ گناہوں سے بچیں اور روزے کی حالت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو اسے شئیر بھی کر دیجئے اور ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب بھی کر دیں۔
سبسکرائب کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔۔۔
Tags:
جمعہ اسپیشل