خواب میں راستہ دیکھنا
خواب میں رستہ دیکھنا استقامت اور دینداری کی دلیل ہے ۔ اور راہ دین میں راستہ کی تلاش ہے ۔ اگر دیکھے کہ سڑک پر چلا جاتا ہے۔دلیل ہے کہ دین کے رستے پر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ایک جماعت کی رہبری راہ راست پر کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ کسی قوم کو راہ راست اور صلاح دین پر لگائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رستے میں حیران اور پریشان ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کی راہ یا دنیا کے کام میں حیران اور پریشان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو راہ راست سے ٹیڑھے رستے پر لے گیا ہے ۔دلیل ہے کہ گناہ میں مشغول ہو گا اور ثواب کے رستے سے دور ہو گا
Tags:
خوابوں کی تعبیر