مزیدار فرنچ آملیٹ - french omelette recipe in urdu
:اجزا
مرغی ابلی اور ریشہ کی ہوئی: 250 گرام
انڈے: 4 عدد
پیاز چوپ کی ہوئی: 2 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیہ چوپ کیا ہوا: 1 چائے کا چمچ
ہری مرچیں چوپ کی ہوئی: 1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
چیڈر چیز کدوکش ہوا: 25 گرام
مشروم باریک کٹے ہوئے: 4 عدد
نمک: حسب ذائقہ
تیل: ایک چوتھائی پیالی
سلاد کے پتے: سجانے کے لیے
:ترکیب
انڈے کی سفیدی اور زردی الگ الگ کرلیں۔ سفیدیوں کو الیکٹرک بیٹر کی مدد سے جھاگ اوپر آنے تک پھینٹیں۔ اب اس میں زردیاں، پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیہ، لال مرچ اور نمک ملا لیں۔ فرائنگ پین میں آدھا تیل گرم کریں اور اس میں انڈے کا آدھا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں۔ اس کے اوپر آدھی مشروم اور آدھا پنیر پھیلا کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ فرائنگ پین میں باقی تیل گرم کریں اس پر انڈے کا باقی آمیزہ پھیلا کر سنہری کریں اور اسے پلٹ دیں۔ اب اس پر مرغی، بقیہ مشروم اور پنیر ڈالیں، دہرا کر کے پکائیں۔ مزیدار فرنچ آملیٹ تیار ہے۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ تناول کریں۔
لائک ، کمینٹ اور شئیر بھی کیجئے یہ بالکل فری ہے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
Tags:
Food Recipes