گیارہ پہیلیاں _ نئی پہیلیاں - New Urdu Riddles - Urdu Paheliyan

گیارہ پہیلیاں _ نئی پہیلیاں - New Urdu Riddles - Urdu Paheliyan



گیارہ پہیلیاں


نمبر: ایک
اس کے سامنے جو کوئی آئے
اپنا آپ اس میں پائے

الف: کاغذ
ب: آئینہ

نمبر: دو

ہو اگر بخار کا مارا
کیوں نہ چڑھے پھر اس کا پارہ

الف: ریڈیو میٹر
ب: تھرمامیٹر


نمبر: تین

اس کے ہو تے کچھ نہ کھایا
کھایا جب اس کو نہ پایا

الف: نیند
ب: روزہ

نمبر: چار

یقینا وہ بزدل ہے جس نے کھایا
بہادر وہ ہے جس نے پی کر دکھایا

الف: غصہ
ب: پانی

نمبر: پانچ

آپ آئے وہ بھی آیا
جیسادیکھا ویسا پایا

الف: آئینہ میں عکس
ب: زمین پر سایہ

نمبر: چھ

زمین پر چلنا سدا ہے کام
سر پر پڑے تو وہ بدنام

الف: مٹی
ب: جوتا

نمبر: سات

تن کی پتلی سر کی موٹی
ہلکی پھلکی قد کی چھوٹی
سر پٹخے اور طیش میں آئے
اگلے شعلہ ،آگ لگائے

الف: ماچس کی تیلی
ب: موم بتی


نمبر: آٹھ

پردے میں وہ چھپ کر آیا
رخ سے جب پردے کو ہٹایا
منہ سے تو وہ کچھ نہ بولا
لکھی ہوئی ہر بات کو کھولا


الف: کاغذ
ب: خط


نمبر: نو
جس کے پاؤں کے نیچے آئے 
کانوں کو وہ ہاتھ لگائے

الف: تسبیح
ب: جائے نماز


نمبر: دس
چھوڑو مت تم اس کا ہاتھ 
لے لو اس کو ہاتھوں ہاتھ 
چپکے چپکے عرش پہ جائے 
تحفے لے کر فرش پر آئے


الف: تحفہ
ب: دعا


نمبر: گیارہ
وہ کیا چیز ہے جو لوگ کھانے کے لئے خریدتے ہیں مگر اسے کھاتے نہیں؟

الف: چمچ
ب: پلیٹ





loading...



گیارہ پہیلیاں کے جوابات


نمبر: ایک
آئینہ

نمبر: دو
 تھرمامیٹر

نمبر: تین
روزہ

نمبر: چار
غصہ

نمبر: پانچ
 زمین پر سایہ

نمبر:چھ
جوتا

نمبر: سات
ماچس کی تیلی

نمبر: آٹھ
خط

نمبر: نو
جائے نماز

نمبر:دس
 دعا

نمبر: گیارہ
چمچ

    Post a Comment

    Yahan Comments Karein

    Previous Post Next Post