Khwab Mein Chambeli ka Phool Dekhne Ki Tabeer خواب میں چنبیلی کا پھول دیکھنا

Khwab Mein Chambeli ka Phool Dekhne Ki Tabeer

خواب میں چنبیلی کا پھول دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو کوئی گلدستہ چنبیلی کا دیا تو دلیل ہے کہ درمیان ان کے کوئی گفتگو پیش آجائے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوویں۔ اور اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس نے چنبیلی کے پھول کسی درخت پر سے چنے اور اپنے شوہر کو دئیے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کا اس کو طلاق دیوے اور اگر کوئی دیکھے کہ چنبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دئیے تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے۔
اور درخت چنبیلی کا خواب میں کوئی عورت تونگرو مالدار اور بد خو ہو ا کرتی ہے اور وہ سفلہ اور حاسد ہوتی ہے اور اگر چنبیلی خوب خوشبو دار ہو تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل جو دو احسان ہووے۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post