Khawab Mein Hawan Dasta Dekhne ki Tabeer -خواب میں ہاون دستہ دیکھنا

 Khawab Mein Hawan Dasta Dekhne ki Tabee
 خواب میں ہاون دستہ دیکھنا
ہاون۔ دستہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہاون دستہ دو شریک ہیں ایک کو دوسری کی ضرورت ہے۔ اور اگر دونوں متفق ہوں تو کام نیک اور فائدہ پہنچائیں گے۔ اگر ان میں سے ایک نہ ہو۔ تو فائدہ مند نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاون میں کوئی کھانے کی چیز کوٹی ہے۔
دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اس کی قدر اور قیمت کے مطابق رنج اور مشقت کے ساتھ نفع ہو گا۔ اوراگر وہ چیز دوا ہے اور امساک کی ہے تو زیادتی مال پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ہان میں کوئی چیز شیریں کوٹے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر تلخ ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر جواہرات کو ہاون میں پیسے اور کوٹے دلیل ہے کہ اسی قدر منفعت دیکھے گا۔ اور آخر کار اس کا مال ضائع ہ و گا

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post