Khawab Mein Khud Ko Wazeer Banty Dekhna Ya Wazeer Dekhne Ki Tabeer خواب میں خود کو وزیر بنتے دیکھنا یا وزیر دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس وزیر کا کام نیک ہو گا اور اس کی دولت زیادہ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور نعمت اوررزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہیں۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں وزارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ایک یہ اگر دیکھے آفتاب یا مہتاب کی آنکھ ہوا ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر دیکھے وہ دجلہ یا فرات ہوا ہے۔ تیسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے کمر پٹا اس کی کمر پر باندھا ہے۔ چوتھے یہ ہے۔ اگر آنحضرت ﷺ کے چار یاروں میں سے کسی نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے یہ سب وزارت پانے کی دلیلیں ہیں۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس وزیر کا کام نیک ہو گا اور اس کی دولت زیادہ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔
دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور نعمت اوررزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔
دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔
دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہیں۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں وزارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
ایک یہ اگر دیکھے آفتاب یا مہتاب کی آنکھ ہوا ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر دیکھے وہ دجلہ یا فرات ہوا ہے۔ تیسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے کمر پٹا اس کی کمر پر باندھا ہے۔ چوتھے یہ ہے۔ اگر آنحضرت ﷺ کے چار یاروں میں سے کسی نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے یہ سب وزارت پانے کی دلیلیں ہیں۔