Khawab Mein Namak Dekhne Ki Tabeer خواب میں نمک دیکھنا

 Khawab Mein Namak Dekhne Ki Tabeer
 خواب میں نمک دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمک نقد درہم اور نیک کام ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نمک ملا ہوا فربہ گوشت کھایا ہے تو نعمت اور روزی پر دلیل ہے اور میراث پائے گا۔ اور اگر نمک ملا ہوا لاغر گوشت کھایا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور جس قدر زیادہ شر ہو گا زیادہ لاغر ہو گا تو زیادہ نقصان پر دلیل ہے اور خواب میں بھنا ہوا گوشت کھانا غیبت پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بھنا ہوا اور لاغر گوشت کھایا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے لوگوں سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دبلے اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے نقصان پائے گا اور اگر نمک ملا ہوا گوشت جنگلی دبلے چوپاؤں کا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ لاغر گوشت میں منفعت نہیں ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post